فلم رئیس اور قابل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار انتقال کر گئے، بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

فلم رئیس اور قابل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار انتقال کر ...
فلم رئیس اور قابل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار انتقال کر گئے، بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار نریندرا جھا حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں اور پوری بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نے جوتا عمران خان کو نہیں بلکہ نادیہ خٹک کو مارا تھا کیونکہ۔۔۔“ نادیہ خٹک کون ہے اور ملزم اسے جوتا کیوں مارنا چاہتا تھا؟ حیران کن بات کہہ دی 
بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق 55 سالہ نریندرا جھا اپنے فارم ہاﺅس میں تھے جہاں وہ کارڈیک اریسٹ کے باعث انتقال کر گئے۔ نریندرا جھا نے ٹیلی ویژن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر کئی فلموں میں دلچسپ کردار اد اکئے۔ انہوں نے حیدر، گھائل ونس اگین، رئیس، قابل، ہماری ادھوری کہانی سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔

مزید :

تفریح -