ایس ایس ٹی کے میر ٹ لسٹ پر نظر ثانی کی جائے،مولانا عبداللہ جان

ایس ایس ٹی کے میر ٹ لسٹ پر نظر ثانی کی جائے،مولانا عبداللہ جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)محکمہ تعلیم ضلع مردان (فی میل)نے ایس ایس ٹی میرٹ لسٹ میں سرکار کے مشتہر کردہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرکے علم ودانش کی دھجیاں بکھیر دی ہے۔اگر محکمہ تعلیم کے تحقیق کا یہ حال ہو تو باقی محکموں کا خدا حافظ فی الفور ایس ایس ٹی کے میر ٹ لسٹ پر نظر ثانی کی جائے۔کمشنر مردان مطہر زیب خان،ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر اور صوبائی حکومت نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار سکالرز ضلع مردان کے صدر مولانا عبداللہ جان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ ایس ایس ٹی کے لئے محکمہ تعلیم ضلع مردان نے میر ٹ لسٹ جا ری کیا ہے جس میں سنگین غلطیا ں کی گئی ہیں۔بی ایس جو کہ چار سالہ کورس ہے اور محکمہ تعلیم کے قواعد وضوابط کے مطابق (ایم اے)ماسٹر کے برابر ہے اس کو بی اے شما ر کیا گیا ہے اور 60 نمبرات کے بجائے بی ایس کو 20نمبر دئیے گئے۔اس کے علاوہ ڈبل ایم اے والوں کو ڈبل نمبرات دئیے گئے ییں۔حالانکہ قانون کے مطابق صرف ایک ایم اے شمار کیا جائے گا۔اسی طرح دیگر سنگین نوعیت کی غلطیاں نمایاں ہیں کمشنر مردان،ڈپٹی کمشنر مردان اور صوبائی حکومت فی الفور کمیٹی تشکیل دے اور میرٹ لسٹ پر نظر ثانی کی جائے۔