معراج النبیؐ کے جامع پیغام کو اپنانے کی ضرورت ہے،اشرف جلالی

  معراج النبیؐ کے جامع پیغام کو اپنانے کی ضرورت ہے،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام سالانہ”معراج النبی ؐ کانفرنس“ کا انعقاد جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت الحاج محمد نواز بھٹی نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا معجزہ معراج النبی ؐ کا جشن منانے اور اس کے جامع پیغام کو اپنانے کی ضررت ہے۔جس امت کے رسول ؐ معراج کی بلندیوں تک پہنچے اس امت کو پستیوں کا قیدی نہیں بنایا جاسکتا۔معراج النبی ؐ کے تذکرے سے امت کو بلندیوں کی طرف پرواز کرنے کا سبق ملتا ہے۔امت مصطفی ؐ کی معراج اطاعت مصطفی ؐمیں موجودہے۔جو عرش کی بلندیوں سے ساری کائنات کا مشاہدہ کر رہے تھے ان کا دیا ہوا نظام اور ضابطہ حیات ہی سب سے جامع اور کامل ترین ہوسکتا ہے۔آپ کی وسعت ِ نگاہ نے ہر خطے اور ہر صدی کے مسائل کا حل عطا فرمایا ہے۔معراج مصطفی ؐ نظام مصطفی ؐ کامل ہونے کی دلیل ہے۔معجزہ معراج سے پتہ چلتا ہے دینی احکام اور دنیاوی امور کے لحاظ سے کوئی شخص بھی علوم مصطفی ؐ کے ہم پلہ نہیں۔معراج کا جشن منانا بہت بڑی سعادت مندی ہے۔معجزہ معراج کے مطالعہ سے نسل نو کیلئے انکشافات کی راہیں کھلتی ہیں۔معراج کی رات کے مشاہدات نبوی میں امت کیلئے فکر آخرت کے بہت بڑے بڑے اسباق موجود ہیں۔سفرِ معراج میں دو مسجدوں کا ذکر واضح کر رہا ہے کہ امت کے دل میں مسجد کا شوق کس قدر ہونا چاہیے۔