کرونا وائرس سے بڑھ کر ملکی معیشت کی زبوں  حالی قومی سلامتی کیلئے خطرہ: شہباز شریف 

کرونا وائرس سے بڑھ کر ملکی معیشت کی زبوں  حالی قومی سلامتی کیلئے خطرہ: شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرونا سے بڑھ کر ملکی معیشت کی زبوں حالی قومی سلامتی کیلئے خطرات بڑھا رہی ہے، وائرس کیلئے قومی حکمت عملی کی تیاری میں بہت تاخیر کی گئی، عالمی سطح پربڑھتے معاشی خطرات کو مدنظر رکھ مجموعی قومی پالیسی درکار ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرونا اورعالمی معاشی مضمرات میں وہی غلطی کی گئی جو ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق کی، 12 دن میں 60 کروڑڈالر کی رقم کا ملک سے نکل جانا ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، عالمی سطح پر 9 ٹریلین ڈالر ڈوبنے کے پاکستان پر اثرات سے متعلق سنجیدہ حکمت عملی درکار ہے، حکومت کی آئی ایم ایف سے حماقت پر مبنی ڈیل کرونا صورتحال میں مزید مشکل بڑھائے گی۔انہوں نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج اب تک 10 فیصد گرچکی ہے،بااہل حکمرانوں نے آنکھیں نہ کھولیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ دنیا کرونا اور معیشت کی بدحالی جبکہ ہماری حکومت میڈیا اوراپوزیشن سے لڑ رہی ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -