کورونا وائرس،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکی جاری ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی

کورونا وائرس،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکی جاری ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی
کورونا وائرس،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکی جاری ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکی جاری ون ڈے سیریز کو رونا وائرس کے باعث منسوخ کردی جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈبھی منسوخ کردیا گیا۔
یادرہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اوراپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں وہیں کورونا کے باعث کھیلوں کے مقابلے میں منسوخ کردیئے گئے،پاکستان میں جاری پی ایس ایل کے میچ محدود کردیئے گئے ۔
ادھر بھارتی کرکٹ بورڈنے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پہلے آئی پی ایل کے نئی دہلی میں شیڈول میچز منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب بورڈ کی جانب سے پوری لیگ کو ہی منسوخ کردیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھی کورونا وائرس کے باعث یکم اپریل کو شیڈول ون ڈے میچ کیلئے پاکستان آنے سے معذروی ظاہر کردی ہے جبکہ کوالالمپور میں چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے باعث سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 11 اپریل سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہرایپو میں کھیلاجاناتھا۔ ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی۔

مزید :

کھیل -