عمران خان کو ملک و قوم سے کوئی غرض نہیں،اشرف بھٹی

عمران خان کو ملک و قوم سے کوئی غرض نہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب تو قوم اور معزز ججز کو اس بات کی سمجھ آگئی ہو گی کہ جب عدالتیں بلائیں تو عدالتی بھگوڑا وہاں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیتا ہے کہ ڈاکٹروں نے اس کو چلنے پھرنے سے منع کیا ہے مگر یہی عدالتی بھگوڑا نام نہاد ریلی کی قیادت کرنے کے لیئے بالکل تندرست ہوجاتا ہے نہ جانے اس کے مٹھی بھر اندھے فالوارز اور اس کے کچھ پس پردہ سپورٹ کرنے والوں کواس کی دوغلی اور منافقت سے بھری سیاست کی کب سمجھ آئے گی ۔یہ شخص کسی سے محبت نہیں کرتا سوائے وزیر اعظم کی کرسی سے آج تقریبا ایک سال ہونے کو ہے اس کو وزیر اعظم کی کرسی دوبارہ حاصل کرنے کے لیئے سڑکوں پر دھکے کھاتے ہوئے مگر اس کی حوس اقتدار ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
 اب تک یہ شخص بہت سے لوگوں کو گمراہ کر چکا ہے مگر یہ بتانے کو تیار نہیں کہ اس کی 2018میں حکومت کس نے بنوائی تھی یہ شخص آج پھر سہارے تلاش کرنے کے لیئے سڑکوں پر نکلا ہوا ہے۔