اداکارہ میرا کے کیرئرکی اہم فلم’’ہوٹل‘‘ ریلیز ،ڈائریکٹر خالد حسن خان ہیں

اداکارہ میرا کے کیرئرکی اہم فلم’’ہوٹل‘‘ ریلیز ،ڈائریکٹر خالد حسن خان ہیں
 اداکارہ میرا کے کیرئرکی اہم فلم’’ہوٹل‘‘ ریلیز ،ڈائریکٹر خالد حسن خان ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا کے کیرئرکی اہم فلم’’ہوٹل‘‘ ریلیز ہوگئی جس کی تشہیری فلم کے لئے میرا تین روز کراچی میں مقیم رہیں جہاں انہوں نے مختلف سینما گھروں اور میڈیا ہاؤسزکا دورہ کیا۔ نمائش کے پہلے روز فلم کو دیکھنے والوں کی اکثریت نے اسے ایک کامیاب پراجیکٹ قرار دیا ہے ۔میرا کی اس فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے والے فنکاروں میں ہمایوں گیلانی،عبداللہ زبیر،صادق امین،نیہا انیل،نسرین جان اور بابر خان شامل ہیں۔فلم کے رائٹر وڈائریکٹرخالد حسن خان ہیں جن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ’’ہوٹل‘‘سینما انڈسٹری کے لئے ہواکا ایک تازہ جھونکا ثابت ہوئی ہے کیونکہ یہ ایک تجرباتی فلم ہے اور اس موضوع پر اس سے پہلے کبھی کام نہیں ہوا۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ’’ہوٹل‘‘ مکمل طور پر تفریحی فلم میں جس میں شائقین کو بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملا ہے جبکہ یہ فلم ہماری انڈسٹری کے لئے رجحان سازثابت ہوگی۔دریں اثنا میرا نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ بھی دھوم دھام سے منائی۔

مزید :

کلچر -