جندول ،سپیشل پولیس فورس کا اہلکار گھر کے اندر قتل

جندول ،سپیشل پولیس فورس کا اہلکار گھر کے اندر قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستان ) تھانہ معیار کے حدود گاؤں پرتہ مسکینی میں سپیشل پولیس فورس کا اہلکار گھر کے اندر قتل ، پولیس ذرائع کے مطابق سپیشل پولیس فورس کا اہلکار بشیر ولد وزیر خان اپنے گھر گاؤں پرتہ مسکینی میں رات کے تین بجے محو خواب تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر کے اندر فائرنگ کرتے ہوئے اسے قتل کر دیا مقتول اہلکار کے ورثاء کا موقف ہے کہ مقتول نے خودکشی کی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو کئی گولیا لگی ہے اس لئے اسے خودکشی قرار نہیں دیا جا سکتا پولیس کے مطابق مقتول اہلکار کی خاندانی دشمنی بھی تھی تاہم اس کا راضی نامہ ہو چکا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقتول کے بھائی بخت سردار کو علاقہ میں گردش کرنے والی افواہوں کی وجہ سے شک کی بناء پرگرفتار کر لیا ہے اور مزید انکوائری جاری ہے ۔