الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،مودی کی پھر ہرزہ سرائی ،پاکستان ’’نفرت نواز‘‘ملک قرار

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،مودی کی پھر ہرزہ سرائی ،پاکستان ’’نفرت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کا عمل جاری رکھتے ہو ئے کہا ہے پاکستان’’نفرت نواز‘‘ اور تباہی پھیلانے کے نظریات کا حامل خطرناک ملک ہے،ہمارے ہمسایہ ملک کامقصدموت وتباہی پھیلا نے کے سوا ء کچھ نہیں، باہمی تنازعات نہیں بلکہ نفرت پرمبنی نظریات امنِ عالم کیلئے بڑاخطرہ ہیں ،تشدد و نفرت کو فروغ دینے والے مذ ا کرا ت کیلئے آمادہ نہیں ہوتے ،جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کی لعنت تباہ کن جذبات کی ایک ٹھوس مثال ہے۔گزشتہ روز سری لنکا کے دا ر الحکو مت کولمبو میں مہاتما بدھ کی تعلیمات وفلسفہ امن پرمنعقدہ بین الااقوامی نوعیت کی ویشاکھ نامی کانفرنس سے خطاب میں نریندر مودی نے پا کستا ن کا نام لئے بغیر نفرت نوازقراردیتے ہوئے الزام لگایاکہ کچھ ملکوں کی پالیسی اسی نظریہ پرمنحصرہے کہ تشددومنافرت کو بڑھا و ا د یا جائے جبکہ تشددونفرت کے نظریہ کوفروغ دینے والے مذاکرات کیلئے آمادہ نہیں ہوتے ۔ تشددو نفرت پر مبنی نظریہ دنیا میں امن کیلئے سب سے بڑا خطر ہ ہے۔ موجودہ دور میں دنیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج امن قائم کرنا ہے ،امن کیلئے ممالک کے درمیان تضاد ضروری نہیں ۔ جنو بی ایشیا ء میں دہشت گردی کی لعنت تباہ کن جذبات کی ایک ٹھوس مثال ہے۔افسوس کی بات ہے کہ ہمارے علاقے میں نفرت کے ان نظریات اور ان کے حامیوں نے مکالمے کادروازہ بندرکھاہے جبکہ ان کے ہاں موت و تباہی کے دروازے کھلے ہیں۔
مودی ہرزہ سرائی