تھانہ اڈا بارہ میل کے علاقے میں سرچ آپریشن ،ایک اشتہاری سمیت 12افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

تھانہ اڈا بارہ میل کے علاقے میں سرچ آپریشن ،ایک اشتہاری سمیت 12افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) ضلع خانیوال میں سرچ آپریشنزجاری،پولیس ،حساس سکیورٹی اداروں کا پولیس تھانہ اڈا بارہ میل کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن،29گھروں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
کی تلاشی،47افراد کی بائیومیٹرک تصدیق،ایک اشتہاری سمیت 7افراد گرفتار،5مشتبہ افراد زیر حراست،ناجائزاسلحہ بر آمد،مقدمات درج،تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرملتان سلطان اعظم تیموری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں حساس سکیورٹی اداروں،پولیس کے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز پولیس اور حساس سکیورٹی اداروں کی طرف سے پولیس تھانہ اڈابارہ میل کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 29گھروں کی تلاشی لیتے ہوئے47افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی،ایک اشتہاری سمیت 7افراد گرفتارکئے گئے جبکہ5مشتبہ افرادکوبھی حراست میں لیا گیا ناجائزاسلحہ بر آمد،مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔