بیرونی آقاؤں کو خوش کر کے شریف برادران اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں،مراد راس

بیرونی آقاؤں کو خوش کر کے شریف برادران اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں،مراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا اپنے بیان کی تردید نہ کرنے سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ بیرونی آقاؤں کو خوش کر کے میاں نواز شریف اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اوچھے ہتھکنڈوں سے میں نواز شریف جیل جانے سے نہیں بچ سکتے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کو آئے روز کسی نہ کسی سبکی کا سامنا رہتا ہے عوام ایسے دولت کے پچاریوں کو منتخب نہ کریں ان سے عوام اور ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ریاستی اداروں کو دبانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ میاں نواز شریف اپنی جان اور مال بچانے کے لئے ملک میں خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ جس کا نقصان میاں نواز شریف ہی کو ہو گا۔