مقبوضہ کشمیر ، شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن ، فائرنگ سے ،متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر ، شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز کا آپریشن ، فائرنگ سے ،متعدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے نازنپورہ علاقے میں بھارتی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کی 44ویں بٹالین ،سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس علاقے کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشیاں شروع کردیں ۔ضلع پلوامہ کے چنار باغ محلہ تکیہ میں تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور ٹیر گیس شلنگ کی جس کے نتیجے میں گاؤں میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا۔ متعدشہری زخمی ہوگئے ۔علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے ریاستی کٹھ پتلی حکومت کو جان لینا چاہیے جو آگ وہ جموں کشمیر میں لگا رہے ہیں اس سے وہ کسی بھی صورت میں محفوظ نہیں رہ سکتے اور اُس وقت ان کے دہلی کے آقا بھی ان کے کسی کام نہیں آئیں گے اور یہاں کی زمین ان کیلئے اتنی تنگ ہوجائے گی کہ وہ فوجی حصار سے ایک قدم بھی باہر نہیں رکھ پائیں گے۔ امیرِ حمزہ شاہ کی نظربندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔حریت کانفرنس نے میر حفیظ اللہ کی فوری رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا اُن کو رہا کیا جائے، تاکہ ان کا بروقت علاج ومعالجہ کروایا جاسکے۔ دریں اثنامیر واعظ عمر فاروق نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ زمینی حقائق تسلیم کرے اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے۔ انہوں نے یہ بات آئندہ ہفتہ شہدا کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دینے کی غرض سے سرینگر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔نیشنل فرنٹ کے چیئر مین نعیم خان بھارتی قید میں بیمار ہو گئے ہیں ،نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کی غیر جمہوری قید و بند کو طول دینے کیلئے ہر حربہ آزما رہا ہے حالانکہ جملہ قیدی مختلف عارضوں میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

علاقائی -