نوازشریف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ملک دشمنی ہے،رضاہارون

نوازشریف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ملک دشمنی ہے،رضاہارون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے کہا ہے کہ نوازشریف کا بیان غیرذمہ دارانہ ، ملک دشمنی اور استحکام پاکستان کے خلاف ہے۔ اپنے ذاتی مفادات اور خاندان کیخلاف کرپشن کے مقدمات سے بچنے کیلئے بھارتی میڈیا اور بھارتی بیانیہ کو تقویت دینے کی مذموم کوشش کی گئی اور سرکاری سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بنی۔ نوازشریف ملک کے تین بار وزیراعظم رہے اور آئین کے تحت پاکستان سے وفاداری کا حلف لیا ہے ۔ پاکستان کی حکومت کے پاس سنہری موقع تھا کہ بین الاقوامی برادری کے سامنے بھرپور مقدمہ لڑا جا سکتا تھا جس کے ذریعہ بھارت کی پاکستان میں براہ راست مداخلت ثابت ہوتی تھی۔ نوازشریف کا یہ بیان پاکستانی وزیراعظم سے زیادہ بھارتی وزیراعظم کی سوچ و سازش کی عکاسی کرتا ہے۔ پوری دنیا سے سوالات اٹھ رہے ہیں کہ ایک سابق وزیراعظم کی حیثیت سے حساس نوعیت کے معاملات پر جھوٹے اور تہمت پر مبنی بیان دے کر پاکستان کے وقار اور آئین اور بحیثیت اپنے آئین حلف سے انحراف کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس غیرذمہ دارانہ بیان کو آئین سے غداری قرار دے کر آرٹیکل ۶ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ اس موقع پر موجودہ وزیراعظم کی خاموشی انتہائی افسوس اور شرمناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
رضا ہارون