کینسرکے علاج سمیت ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں ، مشتاق احمد غنی

کینسرکے علاج سمیت ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صو بائی حکومت صحت کے شعبے میں کینسر کے علاج سمیت ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے اور"اینور" (INOR) کینسر ہسپتال ایبٹ آبادکے منصو بے کو مکمل کرنے کے لئے در کار فنڈ ز کی دستیابی یقینی بنا نے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ یقین دہا نی انہوں نے آج"اینور" ہسپتال میں انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کر ائی ۔ اجلاس میں انتظا میہ کی جانب سے سپیکر صو بائی اسمبلی کو"اینور" ہسپتال کے منصو بے کی تکمیل میں فنڈ ز کی کمی سمیت دیگر مشکلات سے آگاہ کیا گیا اور ان مشکلات کو دور کرنے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا ۔سپیکر صو بائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کو اس مو قع پر بتا یا گیا کہ دو سال قبل ©©"اینور"ہسپتال کے تو سیعی منصو بے کے لئے473ملین روپے کاپی سی ون منظور کیا گیا تھا لیکن منصو بے کی تکمیل کے لئے مزید 130ملین رو پے در کار تھے اور یہ رقم ایک جدید ریڈ یا لو جی مشین کی خر یدرای پر خر چ کر نی مقصود ہے ۔ سپیکر صو بائی اسمبلی نے "اینور"ہسپتال کی ضر وریا ت اور خصو صا ًجد ید ریڈ یالو جی مشین کو ہسپتال کے لئے نا گزیر قرار دےتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشین اور دیگر سہولیات کی سب سے زیادہ ضرورت "اینور"ہسپتال ایبٹ آباد کو ہے کیو نکہ یہاں کو ہستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مر یض علاج کے لئے آتے ہیں۔ مشتاق احمد غنی نے حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے مطلوبہ فنڈ ز کی فراہمی کے لئے تر جیحی اقدامات کا یقین دلاےا۔