زیادہ خوبصورت ہونے کا مردوں کے لئے انتہائی خطرناک نقصان تحقیق میں سامنے آگیا

زیادہ خوبصورت ہونے کا مردوں کے لئے انتہائی خطرناک نقصان تحقیق میں سامنے آگیا
زیادہ خوبصورت ہونے کا مردوں کے لئے انتہائی خطرناک نقصان تحقیق میں سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہینڈسم اور خوبصورت ہونے کی خواہش تو ہر مرد کی ہو گی لیکن اب سائنسدانوں نے مردوں کے زیادہ خوبصورت ہونے کا ایک ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر مرد اپنی اس خواہش پر نظرثانی کرنا شروع کر دیں گے۔ ویب سائٹ gq.com کے مطابق امریکی و برطانوی سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو مرد زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت ہو اسے کیریئر میں اس کا بہت نقصان ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے سکول آف مینجمنٹ اور امریکہ کی یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سائنسدانوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ زیادہ خوبصورت مردوں کو ان کے باس اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں چنانچہ ایسے مردوں کے راستے میں کئی طرح رکاوٹیں آتی ہیں اور بسااوقات تو انہیں نوکری سے بھی ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر سن ینگ لی کا کہنا تھا کہ ”منیجرز فرسودہ روایات کے عادی ہوتے ہیں اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے لوگوں کو بھرتی کرتے ہیں۔ اس کی وجہ ایک یہ خدشہ بھی ہوتا ہے کہ کوئی ان سے زیادہ قابل آدمی دفتر میں نہ آ جائے۔ دوسرے ہولی ڈے پارٹیوں میں باس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ لڑکیوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ ایسے میں دفتر کا سب سے خوبصورت آدمی اس کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔سینئرز کا یہ حسد بھی خوبصورت مردوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔سینئرز کے اس روئیے کی وجہ سے زیادہ خوبصورت مردوں کو پہلے تو نوکری کے حصول میں ہی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے اور پھر اگر نوکری مل جائے تو بھی آئے روز ان کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -