پراپرٹی لیکس پر خواجہ آصف کھل کر بول پڑے

پراپرٹی لیکس پر خواجہ آصف کھل کر بول پڑے
پراپرٹی لیکس پر خواجہ آصف کھل کر بول پڑے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے پاناما لیکس کا کیا ہوا تھا جو اب پراپرٹی لیکس کا رولا پڑگیا ہے۔ 

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا پاناما سے کوئی تعلق نہیں تھا اسے ٹارگٹ کر لیا گیا۔  اب پراپرٹی لیکس میں کیا نیا انکشاف ہوا ہے؟ انھوں نے کہا کہ مشرف، شوکت عزیز، واوڈا اور سامنے آئے بہت سے نام پہلے بھی تھے۔ واردات کیا ہوئی ہے کوئی بتائے، یہ پرانی ڈبہ فلم کا چربہ ہے۔ یہ بڑی خبر ڈبہ فلم پہلے بھی چلی ہوئی ہے۔  وہی کہانی وہی کردار وہی نام نئی بات کیا ہے؟ لگتا ہے یہ دو نمبر فلم صرف اصل وارداتیوں سے توجہ ہٹانے کا منصوبہ ہے۔  اسکی فنڈنگ بھی وہی وارداتیے کر رہے ہیں۔کام جیسے جیسے قریب آ رہا ہے ایسی بڑی خبریں سامنے آئیں گی۔