اے این ایف کی کارروائی، ایک ہزار کلو گرام حشیش برآمد

اے این ایف کی کارروائی، ایک ہزار کلو گرام حشیش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار کلو گرام حشیش برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔برآمد ہونے والی حشیش کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں بتائی جاتی ہے ۔ترجمان اے این ایف منصور حسین شیخ کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ پر چھاپہ مارکر ٹرک نمبر TAB-587کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک ہزار کلو گرام حشیش برآمد کرلی ہے ۔ملزمان نے ٹرک میں خفیہ ٹینک بنایا ہوا تھا ،جو دکھنے میں ایکسٹرا فیول ٹینک معلوم ہوتا تھا ۔تاہم ٹرک کے ٹینک کی جانچ کرنے سے انکشاف ہوا کہ اس میں حشیش سے بھرے پیکٹس چھپائے گئے ہیں ۔ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔جبکہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے مارکر ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے گی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق حشیش کی قیمت عالمی منڈی کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔