پاک ،چائنہ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی وقت کی ضرورت ہے

پاک ،چائنہ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی وقت کی ضرورت ہے
 پاک ،چائنہ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی وقت کی ضرورت ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ ٹریڈرز الائنس کے رہنما لاڈی جٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تربنانا وقت کی انتہائی ضرورت ہے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں ، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ اور پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں ہر مشکل اور کڑے وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے سفارتی ، معاشرتی ، معاشی سطح پر پاک چائنہ ہمیشہ متحد اور یک جان رہے ہیں حکومت پاکستان چائنہ کے ساتھ تجارت کرنے والے تاجروں کے مسائل کے حل اور سہولیات کیلئے خصوصی اقداما ت کرے تاکہ اقتصادی صورتحال مزید بہتر ہوسکے ۔