غفار لہری قطر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعدوطن واپس

غفار لہری قطر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعدوطن واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ٹی وی آرٹسٹ و کامیڈین غفار لہری دوحہ قطر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے۔وطن واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ان کا دورہ قطر بہت کامیاب رہاہے جہاں انہوں نے سوہنی دھرتی اور پنجاب میوزک گروپ کے زیراہتمام مختلف شوزمیں پرفارم کیا ان شوزکا انعقاد دوحہ کے مقامی کلب اور سکولز میں کیا گیا تھا۔غفار لہری نے بتایاکہ دوحہ قطر میں پرفارمنس کے دوران وہاں پر موجود پاکستانی کمیونٹی نے بہت سراہا اور عزت پیار دیا جس پر وہ ان کے بے حدمشکور ہیں ان کے اس پیار کی بدولت وہ آئندہ بھی دوحہ قطر آتے رہیں گے۔
غفار لہری نے مزید کہاکہ دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی وہ واحد پرموٹر ہیں جو پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا بھرمیں پرموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کو بھی پاکستان کی یاد دلاتے رہتے ہیں انہوں نے نزاکت کے مزید شوزمیں بھی پرفارم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دوحہ قطر سمیت دیگر ممالک میں منعقد کئے جائیں گے۔

مزید :

کلچر -