کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، 167 پولنگ سٹیشن میں سے 136 انتہائی حساس قرار دیئے گئے جبکہ 26 پولنگ سٹیشن حساس ہیں، حساس پولنگ سٹیشنوں پر 8 سے 12 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔