ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے،ذرائع کے مطابق اجلا س میں اعلیٰ سطح کی عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔