لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،24گھنٹوں کے دوران34ملزمان گرفتار ، کتنا ڈٹیکشن بل چارج کیا گیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،24گھنٹوں کے دوران34ملزمان گرفتار ، کتنا ...
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،24گھنٹوں کے دوران34ملزمان گرفتار ، کتنا ڈٹیکشن بل چارج کیا گیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران34ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے آپریشن کے دوران   ریجن بھر میں 577ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ 175کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے 
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 16کمرشل3 زرعی،1 انڈسٹریل اور557 ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ16ہزار70 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت2 کروڑ91ہزار934روپے ہے۔

مزید برآں  لیسکو کی ایک اور کارروائی میں 150گھروں میں بجلی کی چوری پکڑی گئی ،وڑائچ ہومز ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر 150گھروں کو بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ لیسکو حکام نے غیر قانونی کنکشنز منقطع کرکے ملزمان کے خلاف 2مقدمات درج کروادیئے جبکہ  ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 20ہزار یونٹس بھی چارج کیے گئے ہیں۔