دہشتگرد ختم نہیں ہوئے زیر زمین چلے گئے دہشتگردی کا خطرہ ہر وقت موجود ہے ،ناصر خان درانی

دہشتگرد ختم نہیں ہوئے زیر زمین چلے گئے دہشتگردی کا خطرہ ہر وقت موجود ہے ،ناصر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر ) خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا وہ پس پردہ اور زیرزمین گئے ہیں پشاور سمیت خیبر بھر میں دہشت گردی کا خطرہ ہروقت موجود ہے واقعات میں کمی ضرورآئی ہے لیکن یہ کہنادرست نہیں کہ دہشت گردی ختم ہوگئی ہے وہ گزشتہ روز لاہور سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں گفتگو کررہے تھے پندرہ رکنی اس وفد نے نعیم مصطفیٰ کی قیادت میں آئی جی خیبر سے ملاقات کی دوگھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں خیبر پختونکوا کے سربراہ نے صوبے میں امن وامان انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور پولیس حکام کے بارے میں بریفنگ بھی دی وفد کے اراکین نے خیبر میں دو پولیس سٹیشن سکول شعبہ آئی ٹی اور تھانہ گلبرگ اور غربی میں قائم ماڈل پولیس سٹیشن اور ماڈرن رپورٹنگ روم بھی دیکھے آئی جی خیبرپختونخوا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں جعلی پولیس مقابلوں کے سخت خلاف ہوں آئین، قانون اور اسلام ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیتا ہم نے صوبے میں جعلی پولیس مقابلوں کی سختی سے ممانعت کررکھی ہے تاہم جب فورس کو جان کا خطرہ اور دشمن غالب آرہا ہو تو مقابلہ ناگزیر ہوجاتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ہم جلد ترمیم شدہ پولیس آرڈر 2015ء نافذ کررہے ہیں خیبرپختونخوا کی پولیس اس وقت بھی ملک کی سب سے بہترین پولیس ہے یہاں رشوت نام کی کوئی شے نہیں ہرشہری کو ون ونڈو انصاف ملتا ہے ہم نے کرپشن اور بے ضابطگی میں ملوث کانسٹیبل سے ایس پی تک کو ملازمت سے برخاست کیا ہے پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ملازم سے ایڈیشنل آئی جی تک پوسٹنگ ٹرانسفر میں خود کرتا ہوں کوئی ایم پی اے اور ایم این اے یا وزیراعلیٰ سفارش نہیں کرتا۔