ایسا جزیرہ جس کے تمام مرد مختلف ممالک میں جرائم کی وجہ سے قید ہیں

ایسا جزیرہ جس کے تمام مرد مختلف ممالک میں جرائم کی وجہ سے قید ہیں
ایسا جزیرہ جس کے تمام مرد مختلف ممالک میں جرائم کی وجہ سے قید ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بگوٹا (نیوز ڈیسک) براعظم جنوبی امریکا میں نکراگوا کے مشرقی ساحل سے 200کلومیٹر کے فاصلے پر اولڈ پرووی ڈینس آئی لینڈ واقع ہے۔ تقریباً 6 ہزار آبادی پر مشتمل یہ جزیرہ انتہائی خوبصورت، پرسکون اور دنیا کی نظروں سے تقریباً اوجھل ہے۔ اس خوبصورت جزیرے کی بدقسمتی دیکھئے کہ یہاں بسنے والی آبادی میں سے تقریباً ایک چوتھائی مرد اب تک غائب ہوچکے ہیں اور جزیرے پر رہنے والوں نے کئی سالوں سے ان کا منہ نہیں دیکھا۔ اخبار ڈیلی سٹار کا کہنا ہے کہ جزیرے پر آباد لوگوں کے مطابق ان کے مردوں میں سے تقریباً ایک ہزار بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہیں اور یہاں کے باسیوں کا کہنا ہے کہ ان کے جزیرے کے قریبی ملک کولمبیا کے ساتھ تعلقات ہی یہاں کے مردوں کے غائب ہونے کی بنیادی وجہ بنے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ تقریباً دس سال قبل کولمبیا سے منشیات کی سمگلنگ کا کاروبار ان کے جزیرے پر بھی پہنچ گیا اور یہاں کے متعدد مرد اس ممنوعہ اور خطرناک کاروبار میں ملوث ہوگئے ہیں،جو ان کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور بیرونی ممالک میں قید کی وجہ بنی۔ جزیرے پر مقیم تاریخ دان مس آرچ بولڈ کا کہنا ہے کہ 2002ء سے لے کر اب تک تقریباً ایک ہزار مرد منشیات کی سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار ہوئے اور اب مختلف ممالک کی جیلوں میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔