کراچی، صوبائی کابینہ کا اجلاس اہم وزراء شریک نہیں ہوئے

کراچی، صوبائی کابینہ کا اجلاس اہم وزراء شریک نہیں ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم وزراء شریک نہیں ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس میں صوبے میں امن و امان اور بلدیاتی انتخابات کے بارے میں امور زیر غور لائے گئے تاہم اجلاس میں سینئر وزیر برائے اطلاعات و تعلیم نثار احمد کھوڑو ،منظور وسان ،فیاض بھٹ اور شرجیل انعام میمن شریک نہیں ہوئے ۔ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو لاڑکانہ ،منظور وسان خیرپور ،فیاض بھٹ دبئی جبکہ شرجیل انعام میمن دبئی میں موجود ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔