ایف سی کی کارروائی ،قانونی دستاویزات کے بغیر سفر کرنیوالے 103افغان باشندے گرفتار

ایف سی کی کارروائی ،قانونی دستاویزات کے بغیر سفر کرنیوالے 103افغان باشندے ...
ایف سی کی کارروائی ،قانونی دستاویزات کے بغیر سفر کرنیوالے 103افغان باشندے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں ایف سی نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بغیرقانونی دستاویزات سفرکرنیوالے103افغان باشندوں کو گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کور نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک سو تین افراد کو گرفتا کر لیا ہے ،افغان باشندوں کو قانونی دستاویزات کے بغیر سفر کرنے پرحراست میں لیا گیاہے ۔ترجمان کے مطابق گرفتارافراد کومزیدکارروائی کیلئے لیویزحکام کی تحویل میں دےدیاگیا ہے ۔

مزید :

کوئٹہ -