فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ، مزید 3فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ، متعدد گرفتار

فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ، مزید 3فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ، متعدد ...
فلسطین میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ، مزید 3فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ، متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس(اے این این) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 3فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی اور گرفتار کیا گیا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل سے جاری تحریک کے دوران اب تک 30 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ تشدد کے نتیجے میں 1500 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔ بیت لحم میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی نوجوان جام شہادت نوش کرگیا۔

ذرائع کے مطابق 20 سالہ معتز زواھرہ کو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار دی تھیں جسے اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔ قبل ازیں قابض فوج نے بیت المقدس میں فائرنگ کرکے 20 سالہ علا ابو جمل کوشہید کیا۔بیت المقدس ہی میں 24 سالہ سابق اسیر محمد خلیل علیان کو بھی گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ بیت المقدس کے دونوں فلسطینی نوجوانوں پر گاڑیوں کے ذریعے یہودی آباد کاروں کو کچلنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ مجموعی طورپر رواں ماہ میں اب تک30فلسطینی شہید اور 1500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ شہدا میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ غرب اردن سے 19 اور غزہ کی پٹی میں 11 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

ڈیڑھ ہزار زخمیوں میں سے 350 کو براہ راست گولیاں ماری گئیں، 650 کو دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جب کہ آنسو گیس کی شیلنگ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 150 شہریوں کو لاٹھی چارج کے ذریعے زخمی کیا گیا۔ زخمیوں میں 200 بچے بھی شامل ہیں۔ بچوں میں سے 90 کو بندوق کی گولیاں ماری گئیں۔ 55 بچے دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے جب کہ 40 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔