محکمہ  تحفظ ماحول کا اینٹی سموگ آپریشن، 3سٹیل ملز سربمہر 

محکمہ  تحفظ ماحول کا اینٹی سموگ آپریشن، 3سٹیل ملز سربمہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سیکرٹری تحفظ ماحول سلمان اعجاز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے انٹی سموگ آپریشن کے تحت آلودگی پھیلانے والی سٹیل ملز کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی۔ آپریشن رات کے اندھیرے میں ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ تحفظ ماحول علی اعجازکی سربراہی میں واہگہ ٹاؤن کے علاقے میں کیا گیا۔ محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے غیر معیاری ایندھن اور دھواں چھوڑنے والی 3سٹیل ملز کو سیل کر دیا۔سیل ہونے والی صنعتوں میں یعقوب سٹیل ری رولنگ مل، کرامت برادرز سٹیل ری رولنگ مل اور بابر سٹیل مل شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز نے کہا کہ سیل ہونے والی صنعتیں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری تحفظ ماحول سلمان اعجاز کی ہدایات کے مطابق آلودگی کا سبب بننے والے تمام عناصر کے خلاف آپریشن آئندہ بھی جاری رہیں گے۔