صوبے کے مختلف اضلاع میں سیاسی پارٹیوں کا مہنگائی و بیروز گاری کیخلاف شدید احتجاج 

      صوبے کے مختلف اضلاع میں سیاسی پارٹیوں کا مہنگائی و بیروز گاری کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          پشاور‘ چارسدہ‘ ٹانک‘ پارا چنار‘ صوابی‘ بنوں‘ جمرود‘ مہمند‘ ہنگو‘ چکدرہ (سٹی رپورٹر، نمائندگان پاکستان) صوبہ بھر کی طرح ٹانک میں بھی اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی کال پر موجودہ مہنگائی بیروزگاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف عرفان شہید پارک میں ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا.میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوے اے این پی کے ضلعی صدر فضل کریم تتور،ممبر صوبائی کونسل نصیب اللہ،ممبر مرکزی کونسل شاکراللہ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات علاؤالدین خان  سماجی شخصیت قزافی محسود نے کہا کہ آج مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے سبزیاں گھی آٹا چینی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں بیروزگاری بڑھ گئی ہے لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے چھینا جارہا ہے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی عوامی نیشنل پارٹی موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے ٹرانسپورٹر کو پہیہ جام ہڑتال پر مجبور کیا جارہا ہے عوامی نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے قیمتوں میں اضافہ واپس لے مہنگائی کم کی جائے غریب لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر ہمارا مطالبہ ہے کہ موجودہ نااہل کرپٹ اور عوام دشمن حکومت فوری مستعفی ہو ملک میں جاری بدترین مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پارٹی رہنماؤں اور جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پریس کلب پاراچنار کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع کرم کے صدر جلال بنگش، تحصیل صدر حشمت بنگش، جنرل سیکٹری حاجی جمیل حسین،حاجی رؤف حسین، تنویر حسین، رمضان علی پراچہ، حاجی کمال حسین، سید رضا حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے اور آج بدترین مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے اور غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دی ہے تبدیلی سرکار کی غلط اور ناکام پالیسیوں کے باعث عوام خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کے عوام کا خیر خواہ بننے والے نے آج اقتدار میں آکر عوام کو بھوک سے مارنے کا عزم کیا ہوا ہے رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کی پختونوں کے خلاف حالیہ بیان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جس پختونوں نے عمران خان کو اقتدار تک پہنچایا اسی عمران خان نے انہیں دہشت گرد کا خطاب دیا جو کہ قابل افسوس اور مذمت ہے رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت نے مہنگائی کا سلسلہ ختم نہ کیا  اور عوام کیساتھ ظلم ذیادتی بند نہ کی تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی صوابی(بیورورپورٹ)صوابی کی شہداء چوک میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی نے بد ترین مہنگائی، بد امنی، بھتہ خوری اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مالیات و سابق ایم پی اے مختیار خان ایڈوکیٹ، ضلعی صدر حاجی امان اللہ خان، جنرل سیکرٹری نواب زادہ، اکمل خان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے، انصاف، روزگار اور مہنگائی ختم کرنے کے دعویداروں نے ملک کے متوسط طبقے کا جینا خراب کر دیا لوگوں کے منہ سے دو وقت کی روٹی چھینی جارہی ہے بے روزگاری اور بد ترین مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ خود کشیوں پر مجبور کر رہے ہیں۔اور موجودہ مہنگائی کا سارا ملبہ سابقہ حکمرانوں پر ڈال کر چور مچائے شور کا کردار موجودہ حکمران ادا کر رہے ہیں۔ لیکن ان کے غزائم اور جھوٹے نعروں جو جان چکے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں ذہنی مریض بن گئے ہیں اشیاء خوردونوش کی خریدنے کی قوت نہیں رکھتے۔ عوام پر ائے روز بجلی، پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بم گرائے جا رہے ہیں موجودہ حکومت ملک چلانے میں ناکام فوراً مستعفی ہو جائیں۔ عوامی نیشنل پارٹی صوبائی قیادت کی ھدایت پر مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے۔مہنگائی تین سو فی صد بڑھ گئی مزدور اور دہاڑی دار طبقہ فاقہ کشی پر مجبورہے۔ عمران خان پختون قوم کے متعلق دہشت گردی کالفظ استعمال کرنے کو واپس لے کر پشتون قوم سے معافی مانگیں۔ غریب عوام کیلئے موجودہ پی ٹی آئی حکومت سے سابقہ زرداری اور نواز شریف کی حکومتیں سو فیصد بہتر تھیں۔ موجودہ کرپٹ اور لوٹ مار حکمرانوں کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ جمرود  (نمائندہ  خصوصی) جمرود،باب خیبر کے مقام پر ملک میں مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی خیبر کے طرف سے احتجاجی کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں ضلعی صدر شاہ حسین شینواری، نائب صدر شیرین آفریدی،جنرل سیکریٹری صدیق چیراغ آفریدی،جمرود صدر عمر آفریدی سینئر نائب صدر سمر گل،نائب صدر جان باز افریدی جائنٹ سیکرٹری حبیب اللہ جنرل سیکرٹری فاروق حسن لنڈیکوتل کے صدر ولی خان،جماعتِ اسلامی جمروف  کے امیر حاجی محمد امین۔الحاج کاروان کے ذاھد خان۔جمیعت علمائے اسلام کے خان محمد آفریدی، پشتون تحفظ موومنٹ کے حسین احمد اور مسلم لیگ ن کے حاجی خانی جان آفریدی جنرل سیکرٹری جمرود کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک میں مہنگائی مسلط کی ہے،خودکشیاں معمول بن گئی ہے،مہنگائی کے وجہ سے عوام اپنے بچوں کو  فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں حکومت کے پاس عوام کو ریلیف کے لیے واضح پالیسی نہیں ہے پشتون دہشت گرد نہیں ہے بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پشتونوں پر دہشت گردی مسلط کی ہے،کیری لوگر بل کے پیسوں کا احتساب کیا جائے، پشتونوں کے نام پر ملنے والے امدادی ڈالروں سے یورپ میں جزیرے خریدے گء اور دہشت گردی کو ہمارے نام سے جوڑ دیا گیا،جس نے ہمارے اوپر ان احمق حکمرانوں کو مسلط کیا ہے آج وہ خود بھی حیران ہے،تم سیاسی جماعتوں کو مہنگائی اور کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔ چارسدہ(بیورورپورٹ) محکمہ تعلیم چارسدہ کے انتظامیہ نے حکومت کی ایک جگہ پر دو سالہ مدت ملازمت پالیسی کے احکامات ہوا میں اڑا دی ہے۔ محکمہ میں بیشتر کلرکس ایسے ہی جو عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہے جہاں وہ میرٹ کی بنیادوں پر سرکاری امور کی ادائیگی پر اثر انداز ہو ر ہے ہیں۔ چارسدہ کے عوام نے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام متعلقہ حکام سے نوٹس لینے اورکئی سالوں سے محکمہ تعلیم کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کی تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے جہاں سرکاری ملازمین کے لئے ایک جگہ پر دو سال مدت ملامت مکمل ہونے پر تبادلے کی پالیسی کا نفاذکیا ہے وہی پر محکمہ تعلیم چارسدہ کے انتظامیہ نے یہ احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں،محکمہ میں بیشتر ملازمین ایسے ہی جو پچھلے 15 سال سے ایک جگہ پر تعینات ہے جنہوں نے نہ صرف ذاتی پی آرز بنا لئے ہیں بلکہ دفاتر میں میرٹ پر ہونے والے مختلف سرکاری امور پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض کلرکس نے اپنے مدت ملازمت میں تبدیلی کے لئے کچھ دنوں کے لئے فرضی آرڈرز جاری کئے تھے جس لیکن اس دوران بھی یہ ملازمین دفتر میں ہی ڈیوٹی انجام دیکر سرکاری امور میں مداخلت دیتے  رہتے ہیں۔ اس حوالے سے چارسدہ کے عوام نے وزیراعلیٰ سمیت چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی دو سالہ مدت ملازمت پالیسی پر من وعن عمل کیا جائے اور محکمہ تعلیم چارسدہ کے دفتر میں تعینات ایسے تمام کلرکس کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے جو عرصہ دراز سے اسی دفتر میں تعینات ہیں تاکہ سرکاری امور بلا جھجک میرٹ کے ساتھ انجام دئیے جا سکے۔