آغا سراج درانی کی مشکلات میں اضافہ ، ایک اور اہم کیس میں درخواست ضمانت خارج ہو گئی
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ، سندھ ہائیکورٹ نے ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیر میں کرپشن کے الزام میں بھی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایم پی اے ہاسٹل کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ، آغا سراج درانی اور دیگر ملزم عدالت پیش نہ ہوئے ، عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب آرڈیننس کے بعد تمام درخواستوںپر سماعت احتساب عدالت میں ہو گی ۔
سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور دیگر ملزموں پر ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیر کے دوران کرپشن سے خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔