محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رکن قومی  اسمبلی نے اہم سفارش پیش کردی

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رکن ...
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رکن قومی  اسمبلی نے اہم سفارش پیش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو نصاب میں شامل کرنے کی سفارش پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج (جمعرات کو) ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں  محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن اسمبلی پرویز ملک  اور لیجنڈ ری اداکار عمر شریف کے ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں سپیکر قومی اسمبلی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے وفات پر دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان تھے، انہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔انہوں نے لیجنڈری  اداکار عمر شریف کے وفات پر بھی دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور تینوں شخصیات کے روح کی ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔ دعا رکن اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے کی۔
  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سرکاری نصاب میں شامل کرنے کی قرار دار پاکستان تحریک انصاف کے رکن  اوروزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ  یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کرتا ہے، یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سرکاری نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کرتا ہے۔

مزید :

قومی -