"آسٹریلیا جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے"فخر زمان نےشاہین کے ہمراہ ری ہیب مکمل ہونے کے بعد تصویر شیئر کر دی

"آسٹریلیا جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے"فخر زمان نےشاہین کے ہمراہ ری ہیب مکمل ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان نےری ہیب مکمل ہونے کے بعد  شاہین شاہ آفریدی  کے ہمراہ تصویر جاری کی ہے ۔

 سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فخر زمان نے  ری ہیب  کے دورا ن تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تصویر جاری کی ہے، یاد رہے کہ فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی انجریز کے باعث برطانیہ میں ری ہیب پراسس میں مصروف تھے تاہم اب دونوں کھلاڑی ری ہیب مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں جوائن کریں گے۔

اسی حوالے سے فخر زمان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ری ہیب میں تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے لیے اعزاز ہے کہ ری ہیب کے لیے میں بہترین لوگوں کے ساتھ رہا،فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اب آسٹریلیا اور کرکٹ ورلڈ کپ کا وقت آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ فخر زمان کل شاہین آفریدی کے ساتھ برسبین میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے، فخر زمان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -ورلڈ T20 -