انٹرنیشنل ریکنگ فائٹ باکسر آصف ہزارہ نے جیت لی

    انٹرنیشنل ریکنگ فائٹ باکسر آصف ہزارہ نے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایشین چیمپئن آصف ہزارہ  نے انڈونیشیا کے باکسر ہیمسن لمانڈو  کو انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں شکست دیدی 6راؤنڈز پر مشتمل اس فائٹ میں آصف ہزارہ نے پوائنٹس کی بنیاد پر کامیابی سمیٹی،پاکستانی کھلاڑی کا یہ نواں بین الاقوامی مقابلہ تھا، جس میں سے اْنہوں نے آٹھویں فائٹ میں فتح حاصل کی۔اس شاندار کامیابی پر آصف ہزارہ کا کہنا تھا کہ اس انٹرنیشنل فائٹ کیلئے انہوں نے بھر پور تیاری کی تھی۔ پاکستانی شائقین کا باکسنگ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح باکسرز کو سپورٹ کرتے رہیں تاکہ پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے حوصلہ ملتا رہے۔