چینی وزیراعظم کا دورہ ہماری دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرےگا، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کی پاکستان آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی وزیراعظم کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدیدکہتے ہیں،چینی وزیراعظم کا دورہ ہماری دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرےگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ چینی وزیراعظم کیساتھ سی پیک پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے،ملاقات میں باہمی فائدے اور تعاون کی نئی راہیں بھی تلاش کرینگے،ان کاکہناتھا کہ پاک چین سٹرٹیجک تعلقات علاقائی استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔