کیری ڈبے کی جگہ متعارف کروائی گئی ’ سوزوکی ایوری ‘ کی قیمت کیا ہے؟ اعلان ہو گیا

کیری ڈبے کی جگہ متعارف کروائی گئی ’ سوزوکی ایوری ‘ کی قیمت کیا ہے؟ اعلان ہو ...
کیری ڈبے کی جگہ متعارف کروائی گئی ’ سوزوکی ایوری ‘ کی قیمت کیا ہے؟ اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سوزکی بولان جسے کیری ڈبہ کے نام سے جانا جاتا تھا اب اس کی جگہ ’سوزوکی ایوری‘ نے لے لی ہے، جسے کمپنی نے باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی بولان کا عہد ختم ہوا جسے سن 1980 کی دہائی میں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا تھا۔ کیری ڈبے کی پروڈکشن 40 سال (تین دہائیوں سے زائد عرصے) کے بعد بند کی گئی ہے۔سوزوکی بولان مڈل کلاس کی گاڑی سمجھی جاتی تھی جس کی موجودہ قیمت تقریباً 19 لاکھ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوزوکی بولان کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد اس بات کا قوی امکان تھا کہ سوزوکی کمپنی بولان کی جگہ ایوری کو لانچ کرے گی۔سوزوکی ایوری کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے جس کے ایکسٹیریر کو نئے طرز کے ڈیزائن سے ڈھانپا گیا ہے۔

مذکورہ گاڑی کے اگلے حصے یعنی فرنٹ پر ہیلوگن ہیڈ لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ سائڈ کے دروازوں میں چابی کے بغیر کھلنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔اس میں چکور ٹیل لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ 13 انچ سٹیل وِیلز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ سوزوکی ایوری کے اندر فیبرک سیٹس لگائی گئی ہیں جبکہ گاڑی میں فرنٹ سیٹ کو چار جانب ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح سوزوکی ایوری میں پانچ سیٹ بیلٹس، اے سی، ایک ایئر بیگ، دو کپ ہولڈرز اور ایم پی تھری آڈیو سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس گاڑی کا انجن 660 سی سی پر مشتمل ہے۔

پاکستان میں سوزوکی ایوری وی ایکس آر وی وی ٹی کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جبکہ ایوری وی ایکس کی قیمت 27 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔

مزید :

بزنس -