کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ

کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ
کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔ 
طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول ہسپتال میں یومیہ 50،50 مریض سردی، بخار اور جسم دردکے آرہے ہیں جبکہ مشتبہ کیسز میں ڈینگی ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز بھی شامل ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چکن گونیاکے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے153 میں چکن گونیاکی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئے، صرف کراچی میں ڈینگی کے 1484 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ڈینگی سے سندھ میں ایک موت رپورٹ ہوئی۔
محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سندھ میں رواں سال ملیریاکے 2 لاکھ 22 ہزار239 کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی میں ملیریا کے 1768 کیس رپورٹ ہوئے۔ 
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں چکن گونیا کی ٹیسٹنگ کٹس موجود نہیں۔