ایس سی او کانفرنس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح

ایس سی او کانفرنس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
ایس سی او کانفرنس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے شنگھائی تعاون کانفرنس کی کوریج کرنے والے مقامی و غیر ملکی صحافیوں کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔
افتتاح کے موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان، پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون اجلاس کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر سے مستفید ہوں گے۔
پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں قائم میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر میں کمپیوٹر لیب، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، ڈیجیٹل پرنٹر، ڈیجیٹل سٹوڈیو، پوڈ کاسٹ سٹوڈیو، میڈیا لائبریری اور کانفرنس روم سمیت جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی طرف سے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کی جانب سے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر میں ڈیجیٹل لائبریری بھی قائم کی گئی ہے، میڈیا سینٹر میں مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کی سہولت کیلئے انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے، سینٹر میں ایس سی او کانفرنس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کیلئے 24 گھنٹے سہولیات دستیاب ہوں گی۔ 

مزید :

قومی -