2 بچوں کے قاتل کو سزائے موت کی سزا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیشن کورٹ لاہور نے 2معصوم بچوں کے قاتل کو 2 مرتبہ سزائے موت اور جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ڈیڑھ سالہ فاطمہ اور3 سالہ عاطف کو قتل کرنے کے جرم میں دو بار سزائے موت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا یا۔
عدالت نے ملزم کو بچوں کے والدین کو زخمی کرنے پر 10 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
قتل کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج رمضان کھچی نے سنایا۔ عدالت نے قتل کے دیگر ملزمان اعجاز اور امتیاز کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا۔