شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا

شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا
شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط کم بیک کے لیے کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔پلیئنگ الیون سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔اس علاوہ بابر اعظم اور نسیم شاہ کو بھی آرام دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -