بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار اتل پرچورے چل بسے

بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار اتل پرچورے چل بسے
بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار اتل پرچورے چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے کامیڈین اتل پرچورے کینسر جیسے موذی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد 57 برس کی عمر میں چل بسے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق مراٹھی اور بالی ووڈ سنیما میں اپنے کرداروں سے شہرت پانے والے معروف اداکار اتل پرچورے 57 سال کی عمر میں اس دنیا سے پرلوک سدھار گئے،اتل پرچورے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا انتقال 14 اکتوبر کو ہوا جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی اداکار کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پرچورے نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران "دی کپل شرما شو" جیسے مشہور شوز میں اور" آل دی بیسٹ "میں اجے دیوگن اور سنجے دت جیسے انڈسٹری کے نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔

مزید :

تفریح -