آئیے قائد  اعظم کےپاکستان کوخوشحال ملک بنانےکاعزم کریں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کرسمس تقریب  سے خطاب

  آئیے قائد  اعظم کےپاکستان کوخوشحال ملک بنانےکاعزم کریں: آرمی چیف جنرل ...
  آئیے قائد  اعظم کےپاکستان کوخوشحال ملک بنانےکاعزم کریں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کرسمس تقریب  سے خطاب
سورس: فوٹو: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے  مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی اور بھائی چارے کے جذبے کے فروغ  کیلیےسینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ راولپنڈی میں کرسمس تقریب  میں شرکت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف کا چرچ پہنچنے پر انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا  اور  تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا گیا۔آرمی چیف تقریب میں موجود افراد میں گھل مل گئے  ،کرسمس  کا کیک کاٹا اور خصوصی تقریب سے خطاب بھی کیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےکہا کہ  کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیر سگالی کی آفاقی قدروں کا تہوار ہے۔ یہ وہ تہوار ہے جو  ہمیں اصول سکھاتا  اور  ہمارے متنوع معاشرے کو ایک ساتھ باندھتا ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان کی ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور قومی ترقی میں اقلیتوں اور مسیحی برادری کی نمایاں کردار کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ آپ کی خدمات قوم کے لیے فخر اور طاقت کا باعث ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے بانیٔ پاکستان  قائداعظم محمد علی جناح کو بھی زبردست  الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا  کہ قائد کی دور اندیش قیادت، غیر متزلزل عزم ، ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر ثابت قدمی نے نہ صرف پاکستان کی تعمیر کی راہ ہموار کی بلکہ قوم کی تعمیر کا ایک لازوال خاکہ بھی فراہم کیا۔ آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے نظریات کے لیے قائداعظم کی مستقل وابستگی علاقائی سالمیت کے تحفظ سے لے کر اندرونی استحکام کو فروغ دینے تک عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوم کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتی ہے۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب  میں کہا  کہ  آئیے ہم پاکستان کو قائد  اعظم کے تصور کردہ پرامن، خوشحال ملک میں تبدیل کرنے کے اجتماعی عزم کی تجدید کریں اور  ترقی کی منزل تک پہنچنے کیلیے  انتھک محنت کریں۔