پرویز مشرف کے مبینہ عدلیہ مخالف بیانات کیخلاف دائردرخواست نا قابل سماعت قرار

پرویز مشرف کے مبینہ عدلیہ مخالف بیانات کیخلاف دائردرخواست نا قابل سماعت قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے مبینہ عدلیہ مخالف بیانات کے خلاف دائردرخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ندیم بٹ ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیاتھا کہ جنرل مشرف نے اپنے بیانات اور انٹرویوز کے دوران عدلیہ مخالف بیانات دئیے ہیں جس کی وجہ سے عدلیہ کی توہین ہوئی، انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ عدلیہ کے خلاف نہ تو بیان بازی کی جاسکتی ہے اور نہ ہی زیرسماعت کیس کو زیر بحث لایا جا سکتا ہے، وزارت قانون سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے بیانات کے معاملے کی انکوائری کے لئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ جنرل مشرف کی انکوائری کمیٹی کے روبرو پیشی کو یقینی بنائے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر ے۔عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اس لئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جاتا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -