سرکاری نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا
کراچی(دیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 15 سال رعایت کی منظوری دے دی،رعایت کا اطلاق پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی ملازمت کے لیے نہیں ہوگا
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق عمر میں 15 سال کی رعایت کا اطلاق پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی ملازمت کے لیے نہیں ہوگا جب کہ یہ رعایت یکم جولائی 2018 سے یکم جون 2020 تک دی گئی ہے۔