شوہرنے بیوی مارڈالی،حادثات میں 5ہلاک،لاش برآمد

شوہرنے بیوی مارڈالی،حادثات میں 5ہلاک،لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان،خانیوال،راجن پور،حاصل پور(وقا ئع نگار،بیورونیوز،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)تھانہ سٹی جلالپورکے علاقے بدچلنی کے شبہ میں شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق بستی ڈھورے والہ کا رہائشی اللہ وسایا نے اپنی بیوی 43سالہ تسلیم مائی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 کوگلادباکر قتل کردیااور فرارہوگیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق اللہ وسایاکو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جو موت کا باعث بنی تاہم ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں دوافراد زندگی کی بازی ہار گئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق تھانہ قادرپورراں کے علاقے عطا الرحمن اپنی موٹرسائیکل پر سوارہوکر خانیوال سے ملتان آرہاتھا کہ قادرپورراں بائی پاس کے قریب سامنے سے آنے والے تیزرفتاررکشہ سے ٹکراگیا اور شدید زخمی ہوگیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیاجبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے 18سالہ نوجوان راہگیر پیدل جارہاتھا کہ نوبہار نہر کے پاس نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے لہولہان ہوکر زمین پر گرگیا جس کی موقع پر ہی زندگی کی سانسیں ختم ہوگئی اور کارسوارنامعلوم ڈرائیور فرارہوگیا،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔راجن پور،انڈس ہائی وے پر کھیڑا فارم کے قریب 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گیے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے واضح رہے کہ اسی مقام پر متعدد حادثے پہلے بھی واقع ہو چکے ہیں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے۔مچھلی کے شکار پر دوستوں کے ہمراہ گیا نوجوان بستی آرائیں کے قریب دریائے سندھ میں ڈوب گیانوجوان کی شناخت جام غضنفر ولد جام محبوب موضع ونگ سے ہوئی  مرحوم گورنمنٹ کنٹریکٹر تھا جسکی نماز جنازہ آج صبح 9بجے انکے گھر کے پاس جبکہ 10بجے انکے آبائی علاقے ونگ میں ادا کی جائیگی دوسری جانب مرحوم کی وفات پر گورنمنٹ کنٹریکٹرز کنور فہیم احمد،کنور نعیم احمد،چوہدری شبیر،رانا ابوبکر،چوہدری جان محمد،جام شفیق،ملک عرفان جوئیہ ودیگر نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔پیرووال کے قریب کار الٹ گئی ایک بچی جاں بحق 6 افراد زخمی۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فیملی ساہیوال سے ملتان جارہی تھی۔تفصیل کے مطابق پیروال کے قریب سوزکی کار نمبرSL-444الٹ جانے کے نتیجہ میں ایک بچی جاں بحق جبکہ چھافراد زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اور یہ فیملی ساہیوال سے ملتان جارہی تھی۔ریلوے اسٹیشن کے عقب میں نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہوی ملی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال شفٹ کردی متوفی کی شناخت محمد نثار سکنہ ڈاہرانوالہ ہوی ہے متوفی کی شادی حاصل پور ہوی تھی بعد میں لڑکی کی طلاق ہو گئی نثار کافی عرصہ سے غلہ منڈی میں پلیداری کرتا تھا اور منشیات کا عادی تھا گزشتہ رات منشیات کے استعمال کی وجہ سے اس کی موت ہو گی ورثا اس کی میت کوڈاہرانوالہ گھر لے گئے۔
قتل،حادثات