ہتھیاروں کا استعمال جنگی صورت حال سے نمٹنے ، مضبوط رابطہ بھرپور جواب کیلئے ضروری ہے: آرمی چیف

 ہتھیاروں کا استعمال جنگی صورت حال سے نمٹنے ، مضبوط رابطہ بھرپور جواب کیلئے ...
 ہتھیاروں کا استعمال جنگی صورت حال سے نمٹنے ، مضبوط رابطہ بھرپور جواب کیلئے ضروری ہے: آرمی چیف
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنوعاقل (ڈیلی پاکستان آن لائن)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں مضبوط رابطہ بھرپور جنگی جواب کیلئے ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے علاقے پنو عاقل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صحرا میں فارمیشن ٹریننگ اور آپریشنل تیاریوں  کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ فائرنگ رینجز، صالح پٹ میں تربیتی مشقوں، جنگی ڈرلز اور مختلف جنگی حربوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

سپہ سالار نے پاک فوج کے جوانوں کی جنگی تیاریوں کو سراہا اور صحرائی حالات میں ماحولیات کے تحفظ اور دفاع کی کوششوں کی بھی  تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہتھیاروں کا استعمال اور تربیت جنگی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے جب کہ مختلف شعبوں میں مضبوط رابطہ بھرپور جنگی جواب کیلئے ضروری ہے۔  اس موقع پر آرمی چیف کو فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور صحرائی حالات میں جنگی مشقوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے سرسبز پاکستان مہم کے تحت صحرا میں پودا بھی لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ پنو عاقل کے نواحی گاؤں دتر دینو میں سپاہی حزب اللہ جتوئی شہید کے گھر بھی گئے۔ سپاہی حزب اللہ 5 ستمبر کو کوئٹہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔ آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ سے خیریت دریافت کی اور شہدا کے خاندانوں کی اچھی کفالت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔