آصف زرداری کے پاس جیل میں اے سی یا فریج نہیں تھا، بختاوربھٹو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے ایک بیان پر ردِ عمل میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد صدر آصف زرداری جب جیل میں تھے تو انہیں نہ ہی ایئرکنڈیشن کی سہولت میسر تھی، نہ ہی انسولین رکھنے کےلیے فریج دستیاب تھا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری پر ہیروں کی انگوٹھیاں مانگنے کا جرم بھی ثابت نہیں ہوا تھا، تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں آصف زرداری کو عید پر اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں تھی جبکہ عدالت یہ اجازت دے چکی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی کا حال یہ ہے کہ ہفتے میں تین ملاقاتوں پر بھی رونا دھونا مچایا ہوا ہے۔
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں ایئرکنڈیشن اور بہترین واش رومز کی سہولیات حاصل تھیں، انہیں صرف ہفتے میں تین ملاقاتیوں سے ملنے کی اجازت ہے جبکہ نواز شریف چالیس چالیس ملاقاتیوں سے ملتے تھے۔