پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کا صحافی کالونی کے قبرستان میں صفائی آپریشن

پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کا صحافی کالونی کے قبرستان میں صفائی آپریشن
پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کا صحافی کالونی کے قبرستان میں صفائی آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (طیبہ بخاری سے )پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی( پی ایچ اے )  نے صحافی کالونی ہربنس پورہ کے قبرستان میں گذشتہ روزمون سون بارشوں سے اگنے والی جھاڑیوں اور خود رو پودوں کے حوالے سے صفائی آپریشن کیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر غلام مصطفیٰ سعد اور سپروائزرسبطین عباس نے کی جبکہ آپریشن میں میٹ صحافی کالونی افضال احمداورمالیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔ ٹریکٹر اور بش کٹرزکی مدد سے پی ایچ اے کی لیبر نے مون سون بارشوں کے باعث قبرستان  میں اگنے والی کئی فٹ جھاڑیوں اورخود رو پودوں کا صفایا کیا۔ اہلیان صحافی کالونی نے اس صفائی آپریشن پر پی ایچ اے کی خدمات کو سراہا اور اپیل کی کہ صفائی آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے کیونکہ بارشوں کے باعث قبرستان کو شدید نقصان پہنچا ہے اورخود رو پودوں اور جھاڑیوں کی بہتات کے باعث قبرستان جانوروں اور مچھروں کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔ 
اس موقع پر ڈائریکٹر غلام مصطفیٰ سعد اور سپروائزر سبطین عباس نے اہلیان صحافی کالونی کو یقین دہانی کروائی کہ پی ایچ اے نے صحافی کالونی میں ماحولیات کے تحفظ اور شجرکاری کیلیے ہمیشہ بر وقت اور فوری اقدامات کیے ہیں آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا جبکہ قبرستان میں شجرکاری اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ان کی پہلی ترجیح ہو گا ۔