سعودی عرب میں رشوت لینے کے الزام میں سابق سیکیورٹی سربراہ کو عبرتناک سزا سنا دی گئی
ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے رشوت لینے کے الزام میں سابق پبلک سیکیورٹی سربراہ کو بیس سال قید کی سزا سنادی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیکیورٹی سربراہ خالد بن کرارالحربی پرعوامی فنڈز میں خرد برد کا بھی الزام ہے، عدالت نے انہیں غیر قانونی طور پر حاصل کردہ 5 لاکھ 84 ہزار ریال واپس کرنے کا بھی حکم دیا ہے،سعودی عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا بھی سنائی۔خالد بن کرارالحربی نے 2017ء میں عہدے کا چارج سنبھالا۔
شواہد سامنے آنے پر انہیں ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا گیا،سعودی اینٹی کرپشن ادارے نے ان کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔