برائیٹو پینٹس کے جدید آؤٹ لیٹ پرائم پینٹس کا ڈیفنس روڈ پر افتتاح

برائیٹو پینٹس کے جدید آؤٹ لیٹ پرائم پینٹس کا ڈیفنس روڈ پر افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (بزنس رپورٹر) برائیٹو پینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے متحدہ عرب امارات میں قائم یونٹ میں تیار کردہ پینٹ کی جدید مصنوعات Velvot, Perlex Perlata Antiqua Plast پر مشتمل جدید آؤٹ لیٹ پرائم پینٹس ڈیفنس روڈ کا افتتاح کر دیا جس کے مہمانِ خصوصی برائیٹو پینٹس کے ڈائریکٹر زین اعجاز سکا تھے جبکہ اس موقع پر جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ساجد بخاری سیلز مینجر لاہور عصمت اللہ، براڈ مینجر عمر عبید، صغیر محمد چوہدری اور دیگر مہمان موجود تھے۔ اس موقع پر برائیٹو پینٹس کے ڈائریکٹر زین اعجاز سکا اور جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید ساجد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی سے برائیٹو پینٹس کے پلانٹ پر تیار کردہ پینٹ کی یہ جدید مصنوعات برائیٹو کی ریسرچ اور جدید ٹیکنالوجی کی مرہون منت ہیں۔ یہ چاروں نئی مصنوعات پاکستان میں پینٹ انڈسٹری میں نئے رجحان کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔ زین اعجاز سکا نے بتایا کہ برائٹو کی ہر نئی مصنوعات اپنی نوعیت کی منفرد تخلیق ہے جو اس سے قبل صارفین کی پہنچ میں آسان نہیں تھی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام نئی مصنوعات کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا دیواروں پر پینٹ کر کے اس کی آخری شکل کو حاضرین کو دکھایا گیا۔ علاوہ ازیں ان مصنوعات کو کس طرح کاریگر استعمال کرے گا اس کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ۔اس موقع پر حاضرین نے برائیٹو پینٹس کی ان نئی مصنوعات کے معیار‘فنشنگ اور خوبصورتی کو خوب سراہا ۔پرائم پنٹس پر برائیٹو پینٹس کی دیگر تمام مصنوعات بھی دستیاب ہیں۔

مزید :

کامرس -