بلجیم میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار 3 افراد کو رہا کردیا گیا

بلجیم میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار 3 افراد کو رہا کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(این این آئی) بلجیم میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار 3 افراد کو رہا کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں بیلجئیم سے گرفتار ہونے والے 3 افراد کو رہا کردیا گیا بلجیم کے پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق گزشتہ روز 3 افراد کو پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہونے کے شبے میں برسلز سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں تفتیشی جج نے الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پیرس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جب کہ منگل کو برسلز میں ایک کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار گیا تھا جن پر پیرس حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا

مزید :

عالمی منظر -